لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) ہم نے تحریک انصاف کا نیک نیتی سے ساتھ دیا لیکن ہمارے کام وزیراعظم تک پہنچتے ہی نہیں رہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) نے حکومت کی تمام مشکلات دور کرنے کی کوشش کی، ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں بھی مثبت طور پر حکومت کا ساتھ دیا ۔ ہم نے نیک نیتی سے تحریک انصاف کا ساتھ دیا ۔ ہم نے حکومت کا ہر مشکل مرحلے پر ساتھ دیا لیکن عمران خان تک باتیں نہیں پہنچتی رہیں ۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر ان کے ساتھ کھل کر باتیں ہوئی ہیں ۔ عمران خان نے کہا آپ مجھ سے براہ راست بات کیا کریں ۔ حکومت نے 2 وفاقی اور 2 صوبائی وزارتیں دینے کا کہا تھا ۔ اسی پر ہمارا حکومت سے اتحاد ہوا تھا ۔
()
ہم مونس الہیٰ کے لیے وزارت نہیں مانگ رہے ۔ وزیراعظم سے بھی کہا ہے ہمیں وزارتوں کا کوئی لالچ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشاورت سے فیصلے نہ ہوں تو آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتے ہیں۔ مشاورت سے فیصلے نہ ہوں تو حکومت اور اتحادی دونوں کا نقصان ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان گلے شکوے دُور ہوگئےہیں۔ سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا کہ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کو صحیح بات نہیں پہنچائی جاتی، پرویز الٰہی سے براہ راست بات کیا کریں، جس پر عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ مجھے بھی پرویز الٰہی کی طرح سمجھیں، فکر نہ کریں مل کرکام کریں گے۔یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائسگاہ پر ملاقات کی، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
Credits Urdu Points