حکومت کا پنجاب میں ایک نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

52


وزیراعظم نے فیصل آباد شہر کیلئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے ایوی ایشن حکام کو حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کر دی

محمد علی
جمعہ نومبر
23:12

حکومت کا پنجاب میں ایک نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) حکومت کا پنجاب میں ایک نیا بین الاقوامی ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم نے فیصل آباد شہر کیلئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے ایوی ایشن حکام کو حکمت عملی طے کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبہ پنجاب کے دوسرے بڑے اور ملک کے اہم ترین صنعتی شہر فیصل آباد کو ترقی یافتہ شہر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ ہفتے کے دورہ فیصل آباد کے دوران اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے فیصل آباد شہر میں ایکسپورٹرز کیلئے مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ایوی ایشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے جلد حکمت عملی مرتب کی جائے، جبکہ شہر میں ایکسپو سینٹر تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

()

ذرائع کے مطابق حکومت فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مدد سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا حجم 20 ارب ڈالرز تک لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ شہر میں جدید بین الاقوامی ائیرپورٹ کی تعمیر سے فیصل آباد کے صنعت کاروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔ وزیراعظم نے فیصل آباد کے ایکسپورٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ فیصل آباد شہر ملک کا اہم ترین صنعتی شہر ہے جو سالانہ اربوں ڈالرز کی ایکسپورٹس سے ملکی معیشت کا پہیہ کامیابی سے چلنے میں مدد دیتا ہے۔
                                               

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points