لیفٹیننٹ جنرل (ر) خاقان مرتضی کی فوری تعیناتی کا حکم دیاگیا ہے، خاقان مرتضیٰ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز بھی رہ چکے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈی جی سی اے اے تعینات کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے سابق ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز لیفٹیننٹ جنرل (ر) خاقان مرتضیٰ کو فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
()
لیفٹیننٹ جنرل (ر) خاقان مرتضیٰ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 21 کے افسر ہیں ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے خاقان مرتضیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی سول ایوی ایشن کے لیے چھ سو امیدواروں میں اپلائی کیا ،اٹھارہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی مطلوبہ میعار پر پورے نہیں اترے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے جلد از جلد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کا حکم دیا تھا ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points