آصف زرداری کی صاحبزادی اور محمود چودھری کی منگنی جمعہ کے روز بلاول ہاوس کراچی میں انجام پائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) بختاور بھٹو کی اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر سامنے آگئی، آصف زرداری کی صاحبزادی اور محمود چودھری کی منگنی جمعہ کے روز بلاول ہاوس کراچی میں انجام پائی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چودھری کی تصویر بھی پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔ بختاور بھٹو نے اپنے منگیتر محمود چودھری کیساتھ بلاول ہاوس کراچی میں خصوصی تصویر اتروائی، جسے اب سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاوس کراچی میں ہوئی۔ بختاور اور محمود چودھری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی، تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔
()
سابق صدر آصف علی زرداری بھی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹروں کے مشورے سے آصف زرداری اسپتال سے تقریب میں شرکت کے لیے گھر پہنچے تھے۔تقریب میں شریک محمود چودھری کے اہلخانہ کا وفد 12 سی15 افراد پر مشتمل تھا۔تقریب میں بحریہ ٹاون کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاوس میں موجود تھیں۔ جبکہ بلاول بھٹو نے بذریعہ آن لائن منگنی کی تقریب میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points