بختاور بھٹو کی منگنی لاہور کے محمود چوہدری کے ساتھ انجام پائی، تقریب میں آصف زرداری کی بھی شرکت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں ۔ بختاور بھٹو کی منگنی کے اس وقت ہر طرف چرچے ہیں۔ آج ان کی منگنی لاہور کے محمود چوہدری سے ہوئی ۔ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کی تصاویر سامنے آ چکی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو انتہائی خوش ہیں ۔
()
منگنی کی تقریب میں بختاوربھٹو اور محمود
چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔
منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔
منگنی کی تقریب میں سو سے ڈيڑھ سو افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر دونوں خاندانوں کے علاوہ انتہائی قریبی رشتہ داروں کو منگنی کی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points