()
انصاری برادران نے کورونا کے دوران حکومتی حکمت عملی پر بھی وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انصاری بردارن نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو خطِ غربت سے اوپر اٹھانے، صنعتوں کی بحالی، روزگار اور سستی رہائش کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ حکومتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔وزیراعظم کا وژن خطے میں امن کا ضامن ہے۔مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو میسر حکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آرہے ہیں،معاشی ٹیم ہر وقت صنعتکاروں کی رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے موجود ہوتی ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونا معیشت کیلئے خوش آئندہ چیز ہے۔فیصلہ سازی میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے صنعتکاروں کو برآمدات میں درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
Credits Urdu Points