سعودی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروا دی

21



Live Updates

سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: سعودی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروا دی

محمد علی
جمعہ نومبر
19:18

وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات

نائجر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کا انعقاد ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کو جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، کرونا اور کثیرالجہتی
شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر
بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

()

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

جبکہ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔
                                               



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points