ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے30 کروڑ ڈالر کا پالیسی لون منظورکرلیا

41


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 نومبر2020ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا پالیسی لون منظور کرلیا ہے، رقم  سے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام لانے میں مدد ملےگی،  اےڈی بی نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے اےڈی بی کیساتھ تجارت اور مسابقتی مارکیٹ پروگرام کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا پالیسی لون منظور کرلیا ہے۔

()

رقم سے پاکستان میں میکرواکنامک استحکام لانے میں مدد ملےگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اے ڈی بی پاکستان کو تجارت میں ریفارم کیلئے300 ملین ڈالرفراہم کرے گا۔ اسی طرح تقریب میں اےڈی بی کی موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی گئی۔ کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تجارت کوفروغ دینے کیلئے ایکسپورٹ ٹیرف اور ٹیکس میں اصلاحات کررہی ہے۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں  سے15سال بعد بیرونی اکاؤنٹ میں استحکام پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا موجودہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points