سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا

48


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2020ء) : سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نزدیک مہنگائی، سرکلر ڈیٹ اور ایف بی آر ہماری ناکامی کی ذمہ دار ہیں۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ ناکامی کی یہی تین وجوہات ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ سب سے بڑا المیہ ہمارا ایف بی آر ہے۔ اگر کوئی ٹیکس ہی نہیں دے رہا اور ٹیکس اکٹھا ہی نہیں ہو رہا تو پھر ایف بی آر میں بیٹھی اتنی بڑی ٹیم کیا کر رہی ہے۔ ملک میں بزنس مین تباہ ہے۔ اس وقت بزنس مین رو رہا ہے۔ اعظم سواتی نے چئیرمین نیب کی ایماندازری پر بھی سوالات اُٹھا دئے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اگر چئیرمین نیب ایماندار ہیں تو پھر ناکام کیوں ہیں؟ اب تک نیب میں موجود تمام ریفرنسز اپنے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچے؟ اعظم سواتی نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات میں شرکت کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے ہر وقت تیار ہیں ، میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

()

عمران خان کی پوری ٹیم مذاکرات کر سکتی ہے۔ ضروری نہیں کہ وزیراعظم عمران خان مذاکرات میں شریک ہوں لیکن وزیراعظم بھی اپوزیشن سے مذاکرات میں شریک ہو بھی سکتے ہیں۔الیکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کا ایسا نظام دیا جائے گا جس میں ایمپائر غیر جانبدار ہو گا اور میچ فکس نہیں ہو گا۔ عدالتی کمیشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی وقت عدالتی کمیشن پر پہل کریں ، ہم ہر وقت تیار ہیں۔ اعظم سواتی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:



Source link

Credits Urdu Points