معاون خصوصی برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

50


لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 نومبر 2020ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچے گی ۔ بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل میں دی گئی تھی جس کے بعد باپ بیٹا نے پیرول پر رہائی کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے حکومت کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا کہ تاحال شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی نہیں دی گئی۔ لیکن معاون خصوصی برائے وزیراعظم بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر شہزاد اکبر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پیرول پر رہائی کے لیے دی جانے والی درخواست کی تصویر بھی شئیر کی۔

()

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ حد ہے جھوٹ اور ڈھٹائی کی، پیرول پہ آج رہائی دونوں قیدیوں کی خواہش کے مطابق میت کے آنے سے کچھ گھنٹے پہلے کی گئی ہے پیرول پہ پانچ دن رہائی غیر معمولی ریلیف ہے، قوم خوب آگاہ ہے کہ دوسرا بیٹا پوتے اور نواسے سیاست اور اپنی سیاہ کرایوں کے باعث جنازے میں شرکت نہیں کر رہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ ہے مریم اورنگزیب اور رانا ثنا کے جھوٹ کا پردہ فاش تین دن سے حکومت کے پیرول نہ دینے کی گردان جبکہ خود درخواست میں میت کی آمد سے ایک دن پہلے کی درخواست، خدارا موت پہ سیاست مت کریں، حکومت پنجاب نے آپکو غیر معمولی رعایت دی ہے۔ دوسری جانب اب سے کچھ دیر قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کر دیا گیا ہے، دونوں باپ بیٹا جیل سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن جائیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو یکم دسمبر تک پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points