اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے ناراض ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ، کیوں کہ سابق صدر یہ کہتے ہیں کہ صرف جلسے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اس پر خوش ہونے کا فائدہ نہیں ہے، اگر اس سے آگے بڑھ کر کچھ نا سوچا تو اپوزیشن حکومت کے لیے کسی بھی قسم کا چیلنج سامنے نہیں لاسکتی۔ مبشرلقمان کے مطابق پی ڈی ایم کے پاس دو آپشن موجود ہیں، جن میں سے ایک اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا ہے لیکن کوئی بھی استعفیٰ نہیں دینا چاہتا کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ ایک بار منتخب ہونے پر کتنا پیسہ لگتا ہے اور کتنی زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، اس لیے بار بار الیکشن کسی بھی سیاستدان کے لیے ایک برے خواب کی مانند ہے، اس لیے یہ اتنا آسان نہیں ہوگا کہ اس پر عمل کیا جائے، دوسرا اس حوالے سے سب سے بڑی رکاوٹ پیپلزپارٹی ہے جن کی صوبہ سندھ میں حکومت ہے جہاں انہیں معلوم ہے کہ پچھلے دو سال میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہاں سے انہیں اپنی نشستیں کھو جانے کا ڈر بھی ہے۔
()
انہوں نے کہا کہ صرف مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف ہی اس وقت استعفوں کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ مسلم لیگت ن کے اندر بھی بہت سے لوگ استعفوں کے حامی نہیں ہیں، اس صورتحال میں اپوزیشن کے پاس ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ لانگ مارچ کریں جس کا انہوں نے اعلان بھی کیا ہوا ہے، لیکن جیسا دھرنا عمران خان اور طاہرالقادری نے دیا وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، لیکن اتنے کامیاب دھرنوں کے بعد بھی حکومت نہیں گری۔
Credits Urdu Points