بلاول کی غیر موجودگی میں آصفہ بھٹو زرداری ملتان جلسہ میں شریک ہوں گی

37



Live Updates

پیپلزپارٹی کی قیادت نے تصدیق کردی ، بلاول بھتو زرداری یوم تاسیس پر ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے

ساجد علی
جمعہ نومبر
12:50

بلاول کی غیر موجودگی میں آصفہ بھٹو زرداری ملتان جلسہ میں شریک ہوں گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔

()

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔

واضح رہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خود کو قرنطینہ کرنے کی خبریں گذشتہ روز سے ہی گردش کر رہی تھیں کیوں کہ یہ خبر آئی تھی کہ قریبی ساتھی میں کرونا تشخیص ہوئی تھی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس جمیل سومرو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جمیل سومرو میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور دیگر کچھ رہنماؤں نے فوری خود کو قرنطینہ کر لیا تھا ، بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنما اگلے چند روز تنہائی میں گزاریں گے۔ بتایا گیا کہ جمیل سومرو عمومی طور پر ہر وقت بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ رہتے ہیں، اسی لیے حالیہ کچھ روز کے دوران ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے تمام افراد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ، جس کے بعد بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنماؤں نے اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے جن کی رپورٹ آنے پر تصدیق ہوئی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء میں مبتلا ہیں۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points