بھارت کا ایک اور مگ 29 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

46


نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) بھارتی نیوی کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی تحریہ کا مگ 29 طیارہ بحیرہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا جب کہ حادثے کے بعد سے مگ 29 طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لیے تاحال کوششیں کی جارہی ہیں تاہم جبکہ دوسرے پائلٹ کو کو تلاش کر لیا گیا ہے ، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ بھارتی نیوی کا طیارہ مگ 29 ٹرینر جہاز تھا جو 26 نومبر کو معمول کے مشن پر روانہ ہوا ، تاہم یہ طیارہ اپنی پرواز سے کچھ ہی دیر بعد ہی بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 2020ء میں یہ بھارت کا تیسرا مگ 29 گرکر تباہ ہوا جس پر بھارتی وزارت دفاع نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

()

کچھ عرصہ قبل بھی ایک بھارتی طیارہ گرکر تباہ ہو گیا تھا ، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں ایک اوربھارتی تربیتی طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوا ، جس کے باعث دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ، جن کی شناخت اشوک مکوانہ اور پیوش سنگھ کے نام سے ہوئی ، اشوک مکوانہ انسٹرکٹر تھے جب کہ پیوشش سنگھ تربیت حاصل کر رہے تھے ، حادثے کے بعد بھارتی اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے جس کے بعد دونوں پائلٹوں کو اسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا ، جب طیارہ روانہ ہوا تو وہاں دھند نہیں تھی لیکن اچانک شام 8.45 کے قریب دھند میں اضافہ ہوگیا ، یہ حادثہ اس وقت ہوا جب پائلٹ نے فضائی پٹی پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن دھند کی بنا پر قریبی فارم کے کھیت میں اترا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا طیارہ گرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی تربیتی پروازوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں ، دو ماہ قبل بھی بھارتی شہر گوالیار میں بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ، اسی ماہ ایک اور بھارتی ڈرون طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا ، جب شہر چترادرگہ میں ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی ڈرون طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا۔ خیال رہے کہ بھارت کے طیارے گرنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ، اس سے پہلے بھارتی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیارے تربیتی پروازوں کے دوران گر کر تباہ ہو چکے ہیں ، اگست میں بھی بھارتی ریاست اُتر پردیش میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا ، طیارہ بجلی کی تاروں میں پھنس گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ، حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔



Source link

Credits Urdu Points