()
اور یہ تحفہ ایک ایسے نیوکلیئر میزائل کے تجربے کا ہے جو کئی مہلک ہتھیار اپنی پیٹھ پر لاد کر شمالی کوریا سے ڈائریکٹ امریکہ پہنچنے کی صلاحت رکھتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خطرناک ترین میزائل کا تجربہ شمالی کوریا اکتوبر کے مہینے میں ہر صورت میں کرے گا تاکہ جوبائیڈن بھی شمالی کوریا کی تیاری سے متعلق ہوشیار ہو جائے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ابامہ کے الیکشن جیتنے کے بعد 2011میں بھی کم جونگ ان نے اسے ایک نیوکلیئر میزائل تجربے سے ویلکم کیا تھااور 2017میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے ہی نیوکلیئر ہتھیار کا تجربہ کر کے خوش آمدید کہا تھااور اب کی بار جوبائیڈن کو خوش آمدید کہنے کے لیے بھی شمالہ کوریا نے ایک اور خطرناک میزائل تیار کر لیا ہے جس کا تجربہ آمدہ دنوں میں ہو جائے گا۔بات صرف یہ نہیں ہے کہ شمالی کوریا نیوکلیئر ہتھیاروں کی فہرست میں ایک اور میزائل کا اضافہ کرنے جا رہاہے بلکہ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ میزائل اس قدر رینج رکھتا ہے کہ یہ شمالی کوریا سے ڈائریکٹ امریکہ ریاست تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں سمیت اس کے ساتھ باہمی تعلق اور تعاون کی کون سی راہ اپناتا ہے۔
Credits Urdu Points