()
آسٹریلین گورنمنٹ افغان وار کرائم کے شرمناک کیس سے متعلق نہایت سنجیدہ ہے جس وجہ سے اس نے ان سبھی افسران کو سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔اس رپورٹ کے مطابق ہائی رینک کے25فوجی افسران نے تین درجن سے زائد بے گناہ افغانیوں کا قتل کیا تھا۔جس سے متعلق رپورٹ میں گھٹیااور بہیمانہ کے الفاظ استعمال کیے گئے۔اب ایسے موقعہ پر جب امریکہ افغانستان کی جنگ ہارتے ہوئے دم دبا کر وہاں سے بھاگ رہا ہے تو یہ آسٹریلوی فوج کے مورال کو اور گرانے کے لیے کافی ثابت ہوئی۔لہٰذا نامزد فوجیوں نے خود کشی کرنے کو زیادہ ترجیح دی اور ایک رپورٹ کے مطابق کل 9افسران خود کشی کے مرتکب ہوئے ہیں جن میں سے ایک خاتون افسر اور آٹھ مرد افسر شامل ہیں۔خود کشی کرنے والے افسران کی عمریں 20سے پچاس سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ آسٹریلوی فوج کے مینٹل ہیلتھ ایڈووکیٹ کے مطابق ان افسران نے خود کشی میڈیا پریشر کی وجہ سے کی۔وار کرائم کی رپورٹ سے متعلق میڈیا میں اٹھنے والے بھونچال کے بعد ہی افسران یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے۔
Credits Urdu Points