()
پینٹاگون میں بیٹھے ہائی آفیشل نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ چین کا یہ بمبار پراجیکٹ پانچ ہزار میل کا سفر پلک جھپکنے میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ امریکہ کے کئی علاقے جیسا کہ گوم کو تباہ کر دے گا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ20بمبار چین کی فوجی طاقت کو ناقابل تسخیر بنانے میں مدد دے گا۔لہٰذا ایچ 20چین کو انٹر کانٹی نینٹل پاور پروجیکشن صلاحیت میں خود دار کر دے گا۔چونکہ اس بمبار کی رینج پانچ ہزار میل تک ہے جبکہ امریکہ کا اسٹریٹجک خطہ جو کہ گوم ہے وہ چین سے محض دو ہزار میل کی دوری پر واقع ہے اور یوں چین نے امریکہ کو تباہ کرنے میں جنگ کی صورت میں سبقت حاصل کر لی ہے۔دونوں ممالک سپر پاور ہیں اور معاشی اعتبار سے بھی اس وقت دنیا کو لیڈ کرنے جا رہے ہیںاور گزشتہ برس یہ بڑی معاشی جنگ بھی لڑ چکے ہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی کمپنی ہواوے سمیت دیگر کئی انٹرنیشنل کمپنیوں کو بین کرتے ہوئے معاشی دھچکا دینے کی کوشش کی تھی۔تاہم اب نیوکلیئر ہتھیاروں کی دوڑ میں چین نے سبقت لے جا کر امریکہ کی تیسری آنکھ کھول دی ہے کہ اب کچھ بھی ناممکن نہیں۔
Credits Urdu Points