وفاقی وزیر ریلوے نے نجی کمپنی کی طرف سے پارسل (بلٹی)کی قیمت میں 13سو فیصد اضافے پر نوٹس لے لیا

46


جو نجی کمپنی غیر قانونی طور پر کرایہ بڑھائے گی 24گھنٹوں کے اندر ان سے گاڑی واپس لے لی جائے گی،وفاقی وزیر ریلوے

جمعرات نومبر
22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی کمپنی کی طرف سے پارسل (بلٹی)کی قیمت میں 13سو فیصد اضافے پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو ہفتہ کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کردیا۔شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ جو نجی کمپنی غیر قانونی طور پر کرایہ بڑھائے گی 24گھنٹوں کے اندر ان سے گاڑی واپس لے لی جائے گی ۔جمعرات کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی کمپنی ایس جمیل اینڈ کو کی طرف سے نجکاری کی جانے والے مسافر گاڑیوں جن میں اٹک ایکسپریس جنڈ ایکسپریس مہر ایکسپریس ،لاثانی ایکسپریس فیض احمد فیض ایکسپریس اور فرید ایکسپریس شامل ہیں کہ بلٹی سامان کی پارسل کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر 13سو فیصد تک اضافے پر شدید برہمی کااظہار کیا اور معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا اس کے ساتھ ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہفتہ وار ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی معاملے کو شامل کرلیا گیا ۔

()

واضح رہے کہ اس سے پہلے نجی کمپنی کی طرف سے غیر قانونی طور پر کرائیوں میں 70%تک اضافے کے وقت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھا کہ اگر دوبارہ کرائے بڑھائے گئے تو نجی کمپنی سے 24گھنٹوں کے اندر گاڑی واپس لے لیں گے ۔دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی وزیر مسافر گاڑی واپس لیتے ہیں کہ نہیں!

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points