()
منصوبے 1.117 ٹریلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گے۔ منصوبوں کو تکمیلی مراحل کے اعتبارسے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کےفور منصوبے کی استعداد سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل کی مستقل بنیادوں پر حل انتہائی ضروری ہے۔ کراچی میں برساتی پانی سے ہونے والے نقصانات کا سبب نالوں پر غیرقانونی تعمیرات ہیں۔ کراچی میں تجاوزات ہٹانے سے پہلے وہاں کے مستحق مکینوں کیلئے پیشگی متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی افرادی قوت سید ذوالفقار عباس بخاری نے ملاقات کی۔ جس میں ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 1500 گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، منصوبہ معیاری اور سستی رہائش کے ساتھ ساتھ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گا اور اس کا افتتاح اگلے سال جنوری میں ہوگا۔ وزیرِ اعظم نے منصوبے کو موجودہ حکومت کے عوام کیلئے سستی رہائشی کے عزم کی عملی شکل قرار دیتے ہوئے سراہا۔
Credits Urdu Points