واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) امریکا میں ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے چار سالہ معصوم بچے سے غیردانستہ طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کا بڑا بھائی زخمی ہوگیا۔
()
یہ واقعہ امریکی ریاست ایلینوائس میں پیش آیا، گھر میں دونوں بھائی پستول سے کھل رہے تھے اور ویڈیو بھی بنا رہے تھے کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی، حادثے میں 8 سالہ بھائی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت والدین گھر میں موجود تھے، واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پستول بچوں تک کیسے پہنچی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points