بھارت سے پروپیگنڈے کے علاوہ کیا توقع کی جا سکتی ہی وزیر خارجہ کی گفتگو
میانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید (کل) جمعہ کواو آئی سی کی جانب سے بھارت کو منہ توڑ جواب ملے گا۔نائجر پہنچنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ بھارت سے پروپیگنڈے کے علاوہ کیا توقع کی جا سکتی ہی انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔
()
انہوںنے کہاکہ او آئی سی کا مقبوضہ کشمیرپروہی مؤقف ہے جو پہلے تھا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اوآئی سی کا اجلاس جمعہ سے باقاعدہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ بڑے چیلنجز کا سامنا کررہی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلامو فوبیا بھی ایک نیا چیلنج ہے جس کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے نائیجیریا پہنچے ہیں۔ انہوں نے راستے میں کچھ دیر کے لیے سعودی عرب میں بھی قیام کیا۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points