بلاول بھٹو کرونا کا شکار، بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کریں گے

45



Live Updates

بلاول بھٹو کو کرونا وبا کے دوران جلسے کرنا مہنگا پڑگیا، کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا، ملتان جلسے میں بھی شرکت نہیں کریں گے

شہریار عباسی
جمعرات نومبر
21:21

بلاول بھٹو کرونا کا شکار، بہن کی منگنی میں شرکت نہیں کریں گے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے ۔ ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور اب وہ نہ کسی جلسے میں شرکت کریں گے اور نہ ہی اپنی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اب وہ اپنی لاڈلی بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آصف علی زرداری پہلے ہی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اب منگنی کی تقریب کی خوشیاں مزید ماند پڑ گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

()

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points