اپنے3 سگے بچوں کا قتل، عدالت نے ملزم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنا دی

64


5 ماہ قبل راولپنڈی میں ناراض بیوی کو میکنے سے لانے میں ناکامی پر نور محمد نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے 3 بچوں کو قتل کردیا تھا

شہریار عباسی
جمعرات نومبر
20:43

اپنے3 سگے بچوں کا قتل، عدالت نے ملزم کو 3 بار پھانسی کی سزا سنا دی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 نومبر2020ء) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اپنے سگے بچوں کے قاتل باپ کو 3 مرتبہ سزائے موت دینے کی سزا سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے 5 ماہ قبل پیش آنیوالے واقعے کا فیصلہ سناتے ہوئے نور محمد نامی شخص کو 3 مرتبہ پھانسی کی سزا سنا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں ناراض بیوی کو میکنے سے لانے میں ناکامی پر 5 ماہ قبل نور محمد نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے 3 بچوں کو قتل کردیا تھا۔

()

مجرم کی بیوی نے اپنے تین بچوں 9 سالہ عثمان، 6 سالہ حماد اور 4 سالہ علیشہ کے قتل کا مقدمہ جون 2020ء میں درج کرایا تھا۔راولپنڈی کی مقامی عدالت کے جج نے 5 ماہ میں تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونے پر نور محمد کو 3 بار سزائے موت، 7 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔ مجرم نور محمد نے اپنے تینوں بچوں کو قتل کرکے انہیں ٹرنک میں چھپا دیا تھا، پولیس نے مجرم کو کراچی فرار ہوتے ہوئے روہڑی ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا تھا ۔ بچوں کی ماں کی جانب سے مقدمہ درج کروائے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کی تھی ۔ مجرم نے بیوی کی ناراضگی سے تنگ آ کر بچوں کو قتل کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points