یہ ممکن نہیں ہے کہ شہباز شریف بھائی کی مخالفت کریں

37


لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2020ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی کی مخالفت کریں۔ نواز شریف ہمیشہ شہباز شریف سے مشورہ کرتے ہیں۔ شہباز شریف ہمیشہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں۔ رائے ونڈ میں سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پر کسی کی نظر نہ پڑتی اگر شہباز شریف اپنے بھائی کو دھوکہ دے دیتے ۔ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے لیے بہت کچھ قربان کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ میری دادی آخری وقت تک کہتی رہیں کہ شہباز شریف نواز شریف کا ساتھ دو، کبھی چچا بھتیجی کی لڑائی کا کہا جاتا ہے کبھی دو بیانیوں کا کہا جاتا ہے، ہم ایک ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو تو اس قابل بھی نہیں سمجھتے کہ لوگ اسے الزام دیں، اس معاملے میں خوش قسمت ہے عمران خان کہ لوگ الزام بھی اس کے بڑوں کو دیا جاتا ہے۔

()

ملک اندھے راستے پر ہے جس کو معیشت نہیں کہنا آتا وہ ملک کیا چلائے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے کہ سندھ حکومت نے مریم نواز کے کمرے پر حملہ کیا ، لیکن جب باجوہ صاحب نے انکوائری کی تو سب سامنے آ گیا۔ عمران خان نے کہا کہ بہنوئی کے دوست کے پلاٹ پر قبضہ ہوا۔ کوئی عمران خان کو بتانے والا نہیں کہ ایسی باتیں ٹی وی پر نہیں کرتے۔ مریم نواز نے جیل میں گزرے ایام سے متعلق کہا کہ میں اٹک جیل میں فنگس والی ادویات کھانے پر مجبور تھی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا تجزیہ ہے کہ حالات نہایت خراب ہیں۔ حکومت مزید نہیں چل سکتی۔ گیس کا بحران پیدا ہونے والا ہے۔ بجلی کے بل ایک، ایک لاکھ آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ اسرائیل کی بات کر رہے ہیں ، آپ کشمیر کا مقدمہ ہار چکے ہیں۔ پنجاب میں بھی آئی جی پر آئی جی بدلے جا رہے ہیں۔ ملتان جلسے میں شرکت سے متعلق انہوں نے کہا کہ میں ملتان جلسے میں شرکت کروں گی۔ ذاتی رنج و غم بھول پر عوامی جلسے میں شرکت کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی ہدایت پر ملتان جلسے میں شریک ہوں گی۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

Credits Urdu Points