’نوازشریف سے جان چھڑوائیں‘ آصف زرداری نے فضل الرحمان کو پیغام بھیج دیا

50



Live Updates

فوج مخالف بیانیہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا ، اسی کو لے کر چلاگیا تو سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، ضروری ہے کہ بہتر ڈیل سے آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے ، سابق صدر کے حوالے سے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا انکشاف

ساجد علی
جمعرات نومبر
13:54

’نوازشریف سے جان چھڑوائیں‘ آصف زرداری نے فضل الرحمان کو پیغام بھیج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء) سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ نوازشریف سے جان چھڑوائیں ، اور فوج کے خلاف بیانیہ کوختم کریں، یہ ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے جان چھڑوائیں یا ان سے کہیں کہ فوج کے خلاف بیانیہ والا معاملہ بند کریں ، کیوں کہ اگر ایسے ہی کام چلتا رہا اور اسی بیانیے کو آگے کر کر چلاگیا تو اگلے سال ہونے والے سینیٹ الیکشن میں ہمارے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا ، اسی لیے ضروری ہے کہ بہتر ڈیل کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں اپنی حیثیت کو بہتر بنایا جائے۔

()

سمیع ابراہیم کے مطابق پیپلزپارٹی صوبہ سندھ میں اپنے اقتدار کو قائم رکھنے میں دلچسپی رکھتی ہے، اس لیے ااصف علی زرداری یہ سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں ایک بہتر ڈیل کی جاسکے جس کی مدد سے ان کی سوبائی حکومت بھی قائم رہے جس کے لیے ضروری ہے کہ کوئی بہتر راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے عسکری قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش کی ، ان میں میڈیا کا ایک حصہ بھی شامل ہے جہاں جان بوجھ کر ایک تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، ایسی تمام خبروں کا مقصد ایک تھا کہ ایسا تاثر قائم کیا جائے کہ نوازشریف نے جو فوج مخالف بیانیہ اپنایا ہے اور وہ جو باتیں کررہے ہیں وہ سب ٹھیک ہیں، پاک فوج میں ہونے والی ترقیوں کے بعد سازی عناصر کو منہ کی کھانی پڑگئی اور غلط خبریں فیڈ کر نے والی آواز ختم ہوگئی، جو کوئی بھی لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے یہ تاثر دے رہا تھا اس کے پیچھے ایک طاقتور لابی کا ہاتھ ہے، وہ بھی مکمل طور پر ختم ہوچکا۔ 



نواز شریف کی والدہ کا انتقال سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points