65 سے زائد ممالک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی بھارتی جعلی نیوز سائٹس پکڑی گئیں

41


سوشل میڈیا پر بھارتی چہرہ بے نقاب کرنیوالوں کی آواز دبانے کا سلسلہ تاحال جاری ، بھارت کوآئینہ دکھانے والے پروفیسراشوک سوائن کا ٹویٹراکاؤنٹ بند کردیا گیا

ساجد علی
جمعرات نومبر
12:31

65 سے زائد ممالک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی بھارتی جعلی نیوز ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء) بھارت کی 65 سے زائد ممالک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی جعلی نیوز سائٹس پکڑی گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پشت پناہی کے ساتھ پاکستان پرتنقید کی غرض سے یورپی یونین کومتاثرکرنے کے لیے جعلی ویب سائٹس کا نیٹ ورک بنایا گیا جن میں 65 سے زائد ممالک میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی جعلی نیوز سائٹس شامل تھیں جو کہ اب پکڑی گئی ہیں تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھارتی چہرہ بے نقاب کرنیوالوں کی آواز دبانے کا سلسلہ تاحال جہاں بھارت کوآئینہ دکھانےوالے پروفیسراشوک سوائن کا ٹویٹراکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنےاثر ورسوخ سے اشوک سوائن کا اکاؤنٹ بند کروایا کیوں کہ پلواما ڈرامہ کے بعد اشوک سوائن نے فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد سے ریاستی دہشتگردی کے ثبوت سامنے آنے اور کپواڑہ ڈرامہ فیل ہونےپربھارت سچ کودبانےمیں مصروف ہے۔

()

دوسری طرف بھارت کا چہرہ کھل کر بے نقاب ہو چکا اور اب کی بار پاکستان نے ٹھوس شواہد بھی دنیا کے سامنے لا کر رکھ دیے ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اس کے مکمل ثبوت پاکستان نے میڈیا کے سامنے لا کر رکھ دیے اور اب اقوام متحدہ میں بھی ڈوزیئر پیش کردیا گیا۔

امریکہ میں تعینات پاکستانی مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں پریس کانفرنس کی اوربات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرانے کے علاوہ اندرون خانہ دہشت گردی کو بھی سپانسر کررہا ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جنگ لڑی ہے اور اس حوالے سے بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں تاہم بھارت کی وجہ سے دہشت گردی کا ناسور ختم ہونے کو نہیں آرہا ،
لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کر کے بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ ہے جس کے واضح ثبوت بھی ہمارے پاس ہیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points