سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے پنجاب سے متعلق نیا انکشاف کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 نومبر 2020ء) : سینئیر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی نے پنجاب سے متعلق نیا انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے پس پردہ ق لیگ سے رابطے ہوئے، اور انہیں پنجاب میں حکومت بنانے کی پیشکش کی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو غیر مشروط طور پر اُن کے ساتھ ملانے کے لیے تیار ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ق والے ملکی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں ، جب تک ملکی اشارہ نہیں ہو گا میرا نہیں خیال کہ پنجاب اور بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہو گا۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک اہم ترین ادارے نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انتقام لینے کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔
()
انہوں نے کہا ہے کہ اگر آپ کارکردگی بہتر نہیں کرتے تو یاد رکھیں کہ آپ کا نقصان ہو گا۔ اہم ادارے کی جانب سے حکومت کو کی جانے والی یہ ہدایت وارننگ بھی کہلائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو بھی چاہئیے کہ وہ اپنے رہنماؤں کو بھی اس بات کی تاکید کریں کہ وہ قوم سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ لوگوں کے روزگار میں اضافہ کریں اور مہنگائی میں کمی کریں ۔ کیونکہ ایسی کارکردگی کے ساتھ حکومت کا بچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی ایسی کارکردگی کی وجہ سے اداروں پر بھی سوالیہ نشان آ رہا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کہا یہ جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور حکومت آپس میں رابطے میں ہیں۔ دسمبر اور جنوری کے موسم کے ساتھ ساتھ سیاسی موسم بھی تبدیل ہو گا۔ جبکہ حکومت کا یہ خیال ہے کہ جب تک ادارے اُن کے ساتھ ہیں وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points