84سالہ بوڑھے پائلٹ نے 85سالہ اپنی بوڑھی بیوی کا قتل کر دیا

51


ڈیسک نیوز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء) محبت کی کئی حیران کن باتیں اور کہانیاں آئے روز سننے کو ملتی ہیں۔تاہم عمر کے آخری حصے میں پہنچ کر محبت کی شدت سے مجبور ہو کر اپنے محبوب کے ساتھ اپنی جان لے لینے کا واقعہ پہلی بار سنا ہے۔مغربی ممالک میں تو پھر بھی اس قسم کی تشدد آمیز محبت کے قصے کم سنائی دیتے ہیں۔حیران کن واقعہ ہے کہ چوراسی سالہ بوڑھے شخص نے اپنی عمر رسیدہ بیوی کی جان لے کر خود کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔چونکہ وہ اپنے بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا اس لیے اپنی جان لینے سے قبل اس نے اپنی بیوی کی جان لینا زیادہ ضروری سمجھا۔ٹونی میڈوز جس کی عمر84برس تھی وہ ایک ریٹائرڈ پائلٹ تھااور اپنی بیوی کے ساتھ گھر پر اکیلا رہتا تھا۔چونکہ اس کی بیوی ڈیمنشیا کا شکار تھی اور اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہتی تھی اس لیے اس کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری بھی اس کے شوہر ٹونی پر تھی۔

()

لہٰذا جب ٹونی اپنی بوڑھی بیوی کو سنبھال سنبھال کر تھک گیا تو اس نے قصہ ہی ختم کرنے کا منصوبہ بنایااور اسے عملی جامہ پہنا ڈالا۔متوفی جوڑے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد امی سے بہت پیار کرتے تھے مگر ان کی بیماری کی وجہ سے ان کی زندگی خشک ہو کر رہ گئی تھی اور وہ ہر وقت چڑچڑے رہتے تھے۔میرا نہیں خیال کہ میرے والد اپنی بیوی کے بغیر زندہ رہنا چاہتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کے قتل کے بعد اپنی بھی جان لے لی تھی۔ان کی شادی کا بندھن 61سال رہا تھا اور یہ عرصہ انہوں نے کامیابی سے ایک ساتھ گزارا۔اپنی بیوی کی طبیعت خراب رہنے کی وجہ سے ٹونی بھی ڈپریشن میں چلا گیا تھا لہٰذا اس نے اپنی بیوی اور خود کو سکھ پہنچانے کا ایک ہی طریقہ ڈھونڈا کہ دونوں ہی جان سے چلے جائیں تاکہ دنیا کے مسائل اور پریشانیاں ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں۔ٹونی میڈوز کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے نصف صدی قبل محبت کی شادی کی تھی جب ان دونوں کی ملاقات ایک پرواز کے دوران ہوئی تھی جس پرواز میں میرے والد پائلٹ تھے اسی پرواز میں میری والدہ مسافر کے طور پر سوار تھیں۔



Source link

Credits Urdu Points