()
انسانیت کے ناتے اس نے اکیلی کھڑی لڑکی سے پوچھا کہ کوئی پریشانی ہے تو وہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔لہٰذا لڑکی نے گھر جانے کے لیے اس شخص سے لفٹ لے لی۔اس ادھیڑ عمر شخص نے لڑکی کو اس کے گھر پہنچانے کی بجائے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا جس پر لڑکی نے پولیس میں شکایت کر دی۔ 52سالہ شخص کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا جبکہ لڑکی اس پر زیادتی کا الزام لگا رہی ہے۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی 52سالہ نعیم ملک سلمان کے جرم کا پتا چل سکے گا کہ اس نے یہ جرم کیا ہے یا نہیں۔لڑکی کے گلے اور گھٹنوں پر رگڑ اور کاٹنے کے نشانے بھی پائے گئے تھے جو کہ پولیس نے میڈیکل ٹیسٹ کے لیے رپورٹ کرنے کا کہا۔پولیس نے ڈلیوری بوائے کے کپڑوں کا فرانزک ٹسٹ بھی کرایا ہے تاہم اس ٹیسٹ کی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے جس کے بعد ہی اس کے جرم کی نشاندہی ہو سکے گی۔اگر جرم ثابت ہو گیا تو اس شخص کو ریپ کے الزام میں جیل بھیج دیا جائے گا۔
Credits Urdu Points