مریم اورنگزیب کو مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا

47


مریم اورنگزیب نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش پر ہاتھ جھٹک دیا اور وہاں سے چلی گئیں

بدھ نومبر
22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو اپنے مداح کو سیلفی کی اجازت دینا مہنگا پڑ گیا، مریم اورنگزیب نے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے کی کوشش پر ہاتھ جھٹک دیا اور وہاں سے چلی گئیں۔

()

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جسد خاکی کو وطن واپس لانے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے قریب ایک مداح آکر کھڑا ہوگیا۔

پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد مداح نے مریم اورنگزیب سے سیلفی کی فرمائش کی۔مریم اورنگزیب نے سیلفی کی اجازت دی تو مداح نے ایک سیکنڈ انتظار کیے بغیر ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھا اور سیلفی لینے لگا،مریم اورنگزیب نے سیلفی لینے والے شخص کا ہاتھ جھٹکا اور پھر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points