پی ٹی اے نے موٹروے ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال مفت کر دی

47


ملک بھر کی موٹرویز پر کسی بھی مسافر کی جانب سے 130 پر کی جانے والی کال کے چارجز نہیں کاٹے جائیں گے

محمد علی
جمعرات نومبر
00:09

پی ٹی اے نے موٹروے ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال مفت کر دی

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 نومبر 2020ء) پی ٹی اے نے موٹروے ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال مفت کر دی، ملک بھر کی موٹرویز پر کسی بھی مسافر کی جانب سے 130 پر کی جانے والی کال کے چارجز نہیں کاٹے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے موٹروے اور دیگر نیشنل ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

()


بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک بھر کی موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اتفاق طے پانے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت کردی ہیں۔ اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ سے قومی شاہراہوں ہر سفر کرنے والے مسافر بذریعہ موبائل 130 پر اب مفت کال کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔ آئندہ 130 پر کی جانے والی تمام کالز پر کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points