وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں ان کے پاس اختیارات نہیں، شاہد خاقان عباسی

46



Live Updates

جلسوں میں کورونا کی بات پر ہم سب متفق ہیں ، کیا بازاروں، اسکولز، مارکیٹوں اور دیگر جگہوں پر کورونا نہیں ہوتا سابق وزیر اعظم

بدھ نومبر
23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ جلسوں میں کورونا کی بات پر ہم سب متفق ہیں لیکن کیا بازاروں، اسکولز، مارکیٹوں اور دیگر جگہوں پر کورونا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ جلسے کا تو ایک دن ہوتا ہے اور وہاں بھی ہم ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے جبکہ اگر حکومت ماسک کو لازمی قرار دے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد تو آہی نہیں رہی، حکومت ماسک کی بات نہیں کر رہی اور کورونا کورونا کر رہی ہے۔

()

حکومت کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ پرسنٹیج وائز تھی۔ حکومت خود کو دھوکہ نہ دے معیشت تو تباہ کر ہی دی ہے اب مسائل کا حل صرف ملک کو آئین کے مطابق چلانے میں ہے۔

مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج کورونا پر اجلاس طلب کیا ہے اور اجلاس میں ہمیشہ دو افراد ہی نہیں ہوتے، ایک لیڈر آف دی ہاؤس اور دوسرا لیڈر آف دی اپوزیشن۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گھر جا چکے ہیں، پالیسی ہے نہ ہی اختیارات یہاں صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں ہوتا۔ حکومت ناکام اور عوام پریشان ہے تاہم مٹی کی دیواریں جلد گر جائیں گی۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points