برطانیہ کی معیشت 300 سال کی سب سے بدترین مندی کا شکار

49



Live Updates

کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت میں300سال کی سب سے بڑی کمی ، معیشت کی بحالی میں 2سال لگ سکتے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

شہریار عباسی
جمعرات نومبر
00:02

برطانیہ کی معیشت 300 سال کی سب سے بدترین مندی کا شکار

لندن (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 نومبر 2020ء) برطانیہ کی معیشت 300 سال کی سب سے بد ترین مندی کا شکار ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے برطانوی معیشت شدید تباہی کا شکار ہو گئی ہے ۔ برطانوی وزیرخزانہ کےمطابق اس سال معیشت میں 11.3 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ وزیرخزانہ رشی سناک کے مطابق معیشت کی بحالی میں 2 سال لگ سکتےہیں ۔ 2022ء کے آخر میں معیشت پہلے کی سطح پر واپس آئےگی۔ وزیرخزانہ رشی سناک نے کہا ہے کہ اگر ملکی معیشت جلد بہتر نہ ہوئی تو اس پر پڑنے والے طویل مدتی اثرات 2025 تک رہ سکتےہیں ۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

()

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماہِ دسمبر کے پہلے ہفتےمیں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہوجائےگا۔ دوسری جانب وزیرعظم عمران خان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو ملکی معیشت مستحکم ہونے کی وجہ قراردے دیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم ’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثرہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم اور درست سمت کی جانب گامزن ہے، کورونا کے دوران مزدورطبقے کا خیال رکھا گیا، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پرعمل کیا، دنیا کے مقابلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی، کورونا کنٹرول کرنے کے ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچایا، مالیاتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے چیلنجزتھے ہاٹ اسپاٹس کا پتہ لگا کراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، پاکستان کا 80 فیصد مزدورطبقہ غیرروایتی شعبوں سے وابستہ ہے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points