جولائی کے اس دن کو آج تک نہ میں بھولی ہوں نہ میرے شوہر اس دن کو بھلا پائے ہیں
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ہوگیا۔میگھن مارکل نے امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے کے درد کو بیان کیا اور بتایا کہ حمل ضائع ہونے پر وہ اور ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے۔ میگھن مارکل نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائیں اور نہ ہی ان کے شوہر ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اس دن کو بھلا پائے ہیں۔
()
برطانوی شاہی خاندان کی بہو نے لکھا کہ وہ تنہا نہیں تھیں جن کا حمل ضائع ہوا بلکہ انہیں جس ہسپتال لے جایا گیا، وہیں متعدد خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے نوٹ کیا کہ وہ خواتین کے جس وارڈ میں داخل تھیں، وہاں 100 میں سے 20 کے قریب خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔انہوں نے لکھا کہ رواں سال انہیں اور ان کے شوہر کو بہت بڑے صدمے سے گزرنا پڑا، کیوں کہ ان کا دوسرا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی ان سے بچھڑ گیا۔میگھن مارکل نے حمل ضائع ہونے والے دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جس دن ان کا مس کیرج ہوا اس دن شوہر ان کے پاس تھے اور انہوں نے ان کا ہاتھ زور سے تھام رکھا تھا۔انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے شوہر کی جانب سے دریافت کرنے کے وقت بولے گئے لفظوں میں ڈوبے درد کو محسوس کرسکتی تھیں۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points