لاہور پولیس میں 16 ایس ایچ اوز کو بلیک لسٹ کردیا گیا،کبھی ایس ایچ او نہ لگنے والے سب انسپکٹرز کو لگانے کا حکم

51


بدھ نومبر
23:46

لاہور۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 25نومبر2020ء) :سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کبھی ایس ایچ او نہ لگنے والے سب انسپکٹرز کو لگانے کا حکم ، نئے ایس ایچ اوز لگانے کےلیے 119 سب انسپکٹرز کی لسٹ میں 26کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔

()

پہلے مرحلے میں سی سی پی او لاہورنے 26 سب انسپکٹرز کے انٹرویوز کے بعد 16 ایس ایچ او کو فائنل کیا ، پہلے مرحلے میں شہر کے چوراسی تھانوں میں 16 ینگ سب انسپکٹرز کو تعینات کیا جائے گا،سی سی پی او لاہور نے فائنل سب انسپکٹرز کی لسٹ ڈٰی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو بھجوا دی ،محکمے میں کرپٹ افسران کی کوئی جگہ نہیں، نئے لڑکوں کو موقع دیا جائے گا۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے فریش اور پہلے کبھی ایس ایچ او نہ لگنے والوں کو موقع دیا گیاہے۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ افسران کے خلاف کرپشن، قبضہ گروپوں کی معاونت اور منشیات فروشوں سے ملی بھگت کے چارجز تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points