وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں، وہ 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے، ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا: عمران خان کا ٹوئٹ

53



Live Updates

جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں، وہ 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے، ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا: عمران خان کا ٹوئٹ

محمد علی
جمعرات نومبر
00:31

وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 نومبر 2020ء) وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ تفصییلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے دیرینہ ساتھی سے محروم ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے بدھ کی شب کیے گئے ٹوئٹ میں اپنے دوست کے انتقال کی خبر دی۔

عمران خان کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جاوید گردیزی کے انتقال پر غمزدہ ہوں۔ جاوید گردیزی 24 سال پہلے تحریک انصاف کی تشکیل کے بعد میرے ساتھی بنے۔

()

ملتان اور جنوبی پنجاب کے دوروں پر ہمیشہ ان کے ہاں قیام کرتا تھا۔ جاوید کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر نے ملک کو دوبارہ بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ بدھ کے روز کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ ملک بھر میں 3 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مہلک عالمی وبا کی وجہ سے ملک کے ایک اور نامور سیاستدان انتقال کر گئے۔ مسلم لیگ فنکشنل سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر جادم منگریو کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد بدھ کے روز کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points