جو جیل میں ہیں انکی رہائی کیلئے واویلا ،جو آزاد ہیں انہیں جنازے میں شرکت کی توفیق نہیں،حد ہوتی ہے منافقت اور والدہ کی بے توقیری کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صف مرگ کوسیاست زدہ کرنیوالی لیگی ترجمان کی عقل پرماتم ہی کیاجاسکتاہے ،جس جنازے کاابھی اعلان نہیں ہوااس میں شرکت کیلئے وزیراعلی پنجاب نے پیرول پررہائی کافیصلہ انسانی ہمدردی میں کیا۔
()
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عملدرآمد کیلئے کابینہ کی خصوصی منظوری لی گئی ،وزیراعلی پنجاب اپنے فرائض سے خوب واقف اوربروقت اقدامات اٹھارہے ہیں،حکومت میں ہوتے ہوئے ذاتی عیاشیوں کیلئے چارٹرڈ طیارے استعمال کرنے والوں کو والدہ/دادی کے جسدخاکی کوکارگو کرتے شرم آنی چاہیے ۔
انہوںنے کہا کہ جو جیل میں ہیں ان کی رہائی کیلئے واویلا کیا جارہا ہے اور جو آزاد ہیں انہیں جنازے میں شرکت کی توفیق نہیں،حد ہوتی ہے منافقت اور اپنی والدہ کی بے توقیری کی۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points