کورونا پھیلنے کا خطرہ ، جمعہ کے اجتماعات بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوں گے

59


لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) پاکستان میں کورونا کے پھیلاو میں تیزی کے باعث 27 نومبر سے جمعہ کے تمام اجتماعات میں احتیاطی تدابیر لازمی قرار دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقی وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 27 نومبر سے جمعہ المبارک کے دوران تمام اجتماعات کا انعقاد احتیاطی تدابیر کے ساتھ کیا جائے جس کا مقصد عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اس کا پھیلاو روکنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان اسرائیل کو قبول نہیں کرےگا ، جب تک اسرائیل فلسطین کامسئلہ حل نہیں کرتاتب تک قبول نہیں کیاجائےگا ، یہ ممکن نہیں کہ کشمیر اورفلسطین کےمسئلے کوکوئی پس پشت ڈال سکے، ہندوستان عالمی دہشت گردتنظیموں کی مددکررہاہے ، یہ دہشت گردتنظیمیں پاکستان ہی نہیں بلکہ عرب ممالک میں بھی کام کر رہی ہیں۔

()

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں توہین رسالت کےواقعات میں 90فیصدکمی ہوئی ، موجودہ حکومت نےختم نبوت پرسب سےزیادہ آواز اٹھائی ہے ، اوآئی سی اجلاس میں وزیرخارجہ کشمیراورتوہین رسالت پر بات کریں گے، تمام انبیاءوآسمانی کتابوں کی عزت کیلئےاقوام متحدہ میں قانون سازی ہونی چاہیے، توہین رسالت جیسےعمل کوبین الاقوامی سطح پرجرائم قراردینا چاہیے، جب کہ عوامی سطح پرمذہبی ہم آہنگی کےفروغ تک مسائل پرقابونہیں پایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مزید 59 مریض انتقال کر گئے ، ملک بھر میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں۔کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 59 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہو گئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 115ہے ،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 947 ہے۔



Source link

Credits Urdu Points