پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا، صدارت کا عہدہ 3 سال کیلئے ملا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) بھارت کی بڑی سفارتی شکست، پاکستان طاقتور عالمی تنظیم کا صدر منتخب ، پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا صدر منتخب کرلیا گیا، صدارت کا عہدہ 3 سال کیلئے ملا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عالمی و سفارتی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاء کرنے کی سازشیں ناکام ہوئی، پاکستان کو طاقتور عالی تنظیم کی صدارت سونہ دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا 3 سال کیلئے صدر منتخب ہوگیا ہے۔ تنظیم کا صدر دفتر اٹلی میں واقع ہے، انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن میں اٹلی میں تعینات پاکستانی سفیرجوہرسلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
()
اس حوالے سے یورپی ملک میں تعینات پاکستانی سفیرجوہرسلیم نے بتایا ہے کہ پاکستان جنوری 2021سے 2024 تک 3سال کیلئے مذکورہ تنظیم کی صدارت کرے گا۔
انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن نامی تنظیم عالمی سطح پرمختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کابطورصدرمنتخب ہونا خوش آئند ہے، پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کے شکر گزار ہیں۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points