عمران خان اقتدار تو چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے

50


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے اسرائیل کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیں لیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سختی سے تردید کی تھی۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا خارج ازامکان ہے۔

()

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل سے متعلق موقف کھلا ہے، وزیراعظم عمران خان اسرائیل اور فلسطین سے متلعق ٹھوس مؤقف دے چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میرے وزیراعظم نے وہ بات کی جو ہر پاکستانی اور پر مسلمان کے دل کی آواز ہے ، وہ یہ کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا تب تک اسرائیل کے حوالے سے ہم اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔ میرے لیے وزیراعظم سے زیادہ قائد اعظم کی بات کی اہمیت ہے ، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اُن کے دل کے بہت قریب تھا، انہوں نے آن ریکارڈ یہ بات کی تھی کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے۔ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا اور جب تک بیت المقدس سے قبضہ نہیں چُھڑوایا جاتا، پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔



Source link

Credits Urdu Points