اسلام آباد اور راولپنڈی ایک پیج پر نہیں ہیں، یہ ایک خبر دے رہا ہوں

44


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو بارہا تبدیلی کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن نے سارے پتے سامنے رکھ دیئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی قیمت پر فوج بات کرے یا فوج عمران خان کو بات کرنے پر مجبور کرے اور اگر دونوں صورتحال نہیں بنتی تو ایک نیا آرڈر نکلے، ان کے لیگل ایشوز سب کو پتہ ہیں، ان کے بھائی صاحب کے لیگل ایشوز بھی سب کو پتہ ہیں، ہم بار بار بات کرتے ہیں حکومت کے لیے بڑا ایشو مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسائل ہیں، اس کے اوپر راولپنڈی اور اسلام آباد ایک پیج پر نہیں ہیں، یہ ایک خبر دے رہا ہوں، کئی بار ڈسکس کر چکا ہوں، تین چار دفعہ وزیراعظم کو کہا کہ چینجز کریں، وزیراعظم نے تبدیلی کرنی ہے۔

()

وزیراعظم اگر بدلتے ہیں تو چودھری آگے آ جاتے ہیں، مگر پنجاب کا مسئلہ ہے، اگر پنجاب اور وفاق میں تبدیلی نہ کی تو یہ اصل خطرہ ہے، مہنگائی ہے اصل خطرہ، وزیراعظم کو کہا جا رہا ہے اکانومی ٹھیک ہے ، بے روزگاری،مہنگائی، ٹیکسز پورے کرنا یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

پاکستان خالی دعووں پر نہیں چلتا، انڈسٹری میں بہت زیادہ مسائل ہیں، جلسہ ہوتا ہے دو دن پروگرام کرتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں ۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ماضی میں فوج سرکار اور اپوزیشن کے درمیان کردار ادا کرتی تھی،یا عدالت کرتی، اب میاں صاحب نے دونوں کو نشانے پر رکھ دیا تو بات کون کرے گا، میاں صاحب کا خیال ہے کہ اتنا پریشر بڑھا دوں گا کہ یہ بات کریں لیکن وہ تب ہو گا جب یہ استعفے دے کر سڑکوں پر آ جائیں گے، مہنگائی کا مسئلہ بہت ہے، گیلپ کا سروے آیا، نوکریاں لوگوں سے چھن گئیں، عام آدمی کو آٹا نہیں مل رہا ،اس پر عمران خان کو توجہ دینی چاہئیے ، آٹا جب مہنگا ہوتا ہے تو چیخیں نکل جاتی ہیں، حکومت کو ان پر توجہ دینی چاہئیے ، سستے بازار لگائیں یا جو کریں،عوام کو ریلیف دیں۔ صرف یہ کہہ دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں احساس ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:



Source link

Credits Urdu Points