اپوزیشن کی جلسے موخر کرنے کی پیشکش پر وفاقی وزیر کا جواب آگیا

43


اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2020ء ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا صرف پیسہ بچانا ہے ، میرا نہیں خیال وزیراعظم عمران خان حزب پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو فون کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ موجود ہے اپوزیشن کی طرف سے اس پلیٹ فارم پر وزیراعظم کو تجاویز دی جا سکتی ہیں لیکن پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا کوئی ایسا ایجنڈا نہیں ہے جس پر وہ کسی قسم کی تجاویز دیں کیوں کہ حزب اختلاف کے رہنما تو صرف یہ کہتے ہیں کہ ان کا پیسہ بچاؤ اور یہ ہی ان کا ایجنڈا ہے ، اس صورتحال میں حزب اختلاف کی کورونا سے متعلق حکومت کے پاس پالیسی نہ ہونے کی بات بچگانہ ہے۔

()

قبل ازیں اپوزیشن نے جلسے موخر کرنے کے لیے حکومت کو ایک پیشکش کی تھی ، پی پی رہنما مصطفیٰ کھوکر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کورونا کی صورتحال میں بھی جلسے جلوس کرنے پر بضد ہے جب کہ حکومت وبائی صورتحال میں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کھوکھر نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کی لیڈر شپ کو آن بورڈ لینے کے لیے نواز شریف اور آصف زرداری کو کال کریں تو جلسے موخر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اتنی فکر مند ہے تو وزیراعظم کو چاہئیے کہ وہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کریں ، اپوزیشن نے ماضی میں ملک کی خاطر مثبت کردار ادا کیا ، پاک بھارت کشیدگی اور خادم حسین رضوی کے اسلام آباد دھرنے کے موقع پر اپوزیشن نے بہترین کردار ادا کیا تھا ، ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے قومی ذمہ داری ادا کی تھی ،کیا اب وزیراعظم ایک فون بھی نہیں کر سکتے۔



Source link

Credits Urdu Points