کشمور میں بچی کو درندگی سے بچانے والے اے ایس آئی محمد بخش کو نیا ٹاسک دے دیا گیا

65


محمد بخش دیگر اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔ریپ کیس کے مجرمان کو پکڑنے والے اے ایس آئی کا تبادلہ کراچی ٹريننگ برانچ میں کر دیا گیا

مقدس فاروق اعوان
بدھ نومبر
12:11

کشمور میں بچی کو درندگی سے بچانے والے اے ایس آئی محمد بخش کو نیا ٹاسک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء) کشمور میں ننھی بچی کو مزید دردنگی اور تشدد سے بچانے والے اے ایس آئی محمد بخش کو نیا ٹاسک دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل کشمور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جس نے سب کے دل دہلا دئیے تھے۔ صوبہ سندھ کے شہر کشمور میں 4 سالہ بچی کو درندوں سے چھڑانے کے لیے اے ایس آئی محمد بخش اپنی بیٹی کا استعمال کیا اور ملزمان کو ٹریپ کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ کشمور میں 4 سال معصوم بچی اور اس کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرمان کو اپنی بیٹی کے ذریعے گرفتار کروانے والا پولیس اے ایس آئی محمد بخش اپنی بہادری اور فرض شناسی کی وجہ سے پورے ملک کا ہیرو بن چکا ہے ۔ اے ایس آئی محمد بخش برڑو کے جراء ت مندانہ کارنامے سے سندھ پو لیس کا مورال بلند ہوا اور اب اے ایس آئی محمد بخش کا تبادلہ کراچی ٹريننگ برانچ میں کر دیا گیا ہے جہاں وہ دیگر اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔

()

قبل ازیں محمد بخش کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں آئی جی سندھ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پولیس اے ایس آئی کا استقبال کیا ، تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے محمد بخش کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اس بہادر و فرض شناس اے ایس آئی کیلئے تمغہ شجاعت اور اس کی بیٹی کیلئے تمغہ امتیاز کی سفارش کی۔ ، تقریب میں موجود شہریوں نے پولیس افسر اور ان کے اہل خانہ کو دل کھول کر تحائف دیے ، اس دوران تقریب میں موٹر سائیکل کے علاوہ ملبوسات اور دیگر اشیاء کے بھی ڈھیر لگ گئے۔ کہ اے ایس آئی محمدف بخش کی بچی کی شادی کیلئے تاجروں کی ایسوسی ایشن نے فرنیچر اور جہیز دینے کے اعلانات بھی کیے ۔اس تقریب میں شہریوں نے محمد بخش کو 13 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کے نقد انعامات بھی دیے ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points