لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر،میجر جنرل سلمان فیاض غنی،میجر جنرل سرفراز علی اورمیجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں کی گئی ہیں۔6 میجر جنرل کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔ترقی پانے والوں میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 6 میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر،میجر جنرل سلمان فیاض غنی،میجر جنرل سرفراز علی اورمیجر جنرل محمد علی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں آئی ایس پی آر کے سابق سربراہ میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔۔واضح رہے کہ ل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیاتھاجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا تھا. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.گذشتہ ایک دہائی میں آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کو خاصا مستحکم کیا ہے خصوصاً میجر جنرل آصف غفور بحیثیت ترجمان فوج اکثروبیشتر خبروں کی زینت رہے وہ وزیراعظم کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں بھی نظر آئے اس کے علاوہ ہر پریس کانفرنس میں وہ ملک کو درپیش ’ففتھ جنریشن واراور میڈیا کا ذکر کرتے رہے۔
()
میجر جنرل آصف غفور 2016ء سے پاک فوج کے ترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،گذشتہ روز آصف غفور کی جگہ یجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points