متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب ولی عہد کے استقبال اور مہمان نوازی کی تیاریاں

63


شاہی وفد پنجاب کے 5 اضلاع میں شکار کے لیے خصوصی قیام کرے گا

سمیرا فقیرحسین
بدھ نومبر
11:51

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب ولی عہد کے استقبال اور مہمان نوازی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور نائب ولی عہد شیخ حماد بن راشد المختوم کے استقبال اور مہمان نواز کی تیاریاں کر لی گئی ہی۔ تفصیلات کے مطابق شاہی وفد صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں شکار کے لیے خصوصی قیام کرے گا۔ شاہی وفد کی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سفارش پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور نائب ولی عہد شیخ حماد بن راشد المختوم کی سکیورٹی کے لیے رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شاہی وفد کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب رینجرز کے ونگ ہیڈ کوارٹر پر مشتمل تین کمپنیاں تعینات ہوں گی۔ یہ کمپنیاں دسمبر تا مارچ کے دوران شاہی وفد کی خصوصی سکیورٹی پر مامور رہیں گی۔

()

شاہی وفد دسمبر تا مارچ کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں تلور کا شکار کرنے کے لیے دورہ کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی وفد پنجاب کے پانچ اضلاع، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کا دورہ کرے گا۔

31 مارچ تک شاہی وفد کی سکیورٹی کے لیے پنجاب رینجرز کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے بھی خصوصی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پانچوں اضلاع میں رینجرز کے دستے شاہی وفد کی آمد سے قبل ہی تعینات کر دئے جائیں گے۔ رحیم یار خان میں شاہی وفد کی جانب سے تلور کی افزائش کا خصوصی منصوبہ بھی جس کا مقصد تلور کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رولز آف بزنس کے سیکشن سترہ ون بی کے تحت وفاقی کابینہ کے اراکین سے سرکلیشن کے ذریعے سمری منظور کروانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points