سینئیر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سنا دی

66


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے عالمی وبا کورونا کی ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ہ کورونا ویکسین سپٹنک فائیو کا آنا دنیا کے لیے بہت اچھی خبر ہے، انہوں نے کہا کہ سپٹنک فائیو دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے اور انتہائی مؤثر نتائج کے ساتھ سامنے آئی ہے۔ تجزیہ کار نے بتایا کہ اس ویکسین کی خوراک سے 28 دنوں کے بعد کامیابی کی شرح 91.4 فیصد سامنے آئی جبکہ 40 دن کے بعد 95 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 ہزار رضاکاروں کو سپٹنک ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک دی گئی جس میں سے نتائج سامنے آئے ، جبکہ 40 ہزار رضاکوروں کو اس وقت تک ویکسین دی جا چکی ہے۔

()

انہوں نے کہا کہ ویکسین اس بیماری کا علاج نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکے گی۔

انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ کورونا دن بدن شدت پکڑ رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 59 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 اور مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 115ہے۔ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 947 ہے۔ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی کیں جبکہ ملک بھر میں تعلیمی ادراے بھی بند کر دئے گئے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points