سینئیر سیاستدان اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختارانتقال کر گئے

41


نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی

سمیرا فقیرحسین
بدھ نومبر
10:50

سینئیر سیاستدان اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختارانتقال کر گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 نومبر 2020ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما احمد مختار انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے۔ احمد مختار سال 2008ء سے سال 2013ء تک وزیر دفاع رہے جبکہ وہ مختلف ادوار میں وزیر دفاع، وزیر پانی و بجلی اور وزیر تجارت بھی رہ چکے تھے۔

()

احمد مختار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی خدمات انجام دیں۔
چوہدری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے اظہار افسوس کیا جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچنا شروع ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points