لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر27ہزار پاﺅنڈ جرمانہ

53


ویسٹ یارک شائر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء) دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے اور اس حوالے سے اکثر ممالک نے لاک ڈاﺅن لگا رکھا ہے۔لاک ڈاﺅن لگانے والے ممالک میں پہلا نمبر انگلینڈ کا تھا جہاں پر کورونا کے مریض بہت زیادہ تھے اور وزیراعظم بورس جانسن نے سب سے پہلے دو ماہ کے لیے لاک ڈاﺅن کا اعلان کیاتھا۔لاک ڈاﺅن کے حوالے سے واضح طور پر اعلان کیاگیا تھا کہ کون سی شاپس اور ضروری اسٹور کھلے رہیں گے اور کون سے بند ہو ںگے۔بند رکھنے والی شاپس میںجم اور بیوٹی سیلون بھی شامل تھے جنہیں کھولنے کی قطعی اجازت نہیں تھی۔تاہم قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ریاست ویسٹ یارک شائر میں واقع ایک سیلون کو اس کی مالک خاتون نے کھول لیا۔جسے کونسل نے ”خود غرض اور غیر ذمہ دار“قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

()

یہ 9نومبر کی بات ہے جب مالک خاتون کو ہیئر سیلون بند کرنے کے لیے نوٹس دیا گااور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

مگر نہ تو خاتون نے سیلون بند کیا اور نہ ہی کونسل کی طرف سے جرمانہ کے نوٹس آنے بند ہوئے۔پہلے دن سیلون کھولنے پر ایک ہزار پاﺅنڈ جرمانے کا نوٹس موصول ہوااور تیسرے دن چار ہزار پاﺅنڈ کا اور پھر دس ہزار پاﺅنڈ کااور اسی طرح رقم بڑھتی رہی مگر خاتون نے قانون کی خلاف ورزی کرنا نہ چھوڑی۔خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاﺅن میں کاروبار بند ہے مجھے سیلون کا کرایہ ادا کرنا ہے تو میں پیسے کہاں سے لاﺅں۔اب چونکہ خاتون سیلون بند کرنے سے باز نہیں آ رہی اور نہ ہی جرمانہ ادا کررہی ہے تو اب حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا سوچ رہی ہے۔وہ سخت ایکشن کیا ہو گا کیا سیلون کو سیل کر دیا جائےگا یا پھر خاتون کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا اس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔



Source link

Credits Urdu Points