عمران نیازی جب فیصلہ کرینگے تب ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی ہو گی‘ محمد زبیر

47


کوششوں کے باوجود دو روز سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا ‘میڈیا سے گفتگو

منگل نومبر
21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی جب فیصلہ کریں گے تب ہی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائی ہو گی ،کوششوں کے باوجود دو روز سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کیا گیا ۔

()

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد رہا کیا جائے تاکہ وہ انتظامات دیکھیں اور تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقاتیں کریں ، معلوم نہیں کیوں حکومت رہائی میں تاخیر کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت حکومت ہے،عمران نیازی جب فیصلہ کریں گے تب ہی پیرول پر رہائی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points