خاتون سے شادی کے تنازعے پر دو دوستوں کا جھگڑا، فائرنگ سے ایک قتل

54


لاہورمیں خاتون سے شادی کے تنازعے پر آئس نشے کے عادی دوستوں میں جھگڑا ہونے کے نتیجے میں دو نے مل کر تیسرے کو قتل کردیا

شہریار عباسی
بدھ نومبر
01:03

خاتون سے شادی کے تنازعے پر دو دوستوں کا جھگڑا، فائرنگ سے ایک قتل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء) ایک ہی خاتون سے شادی کے خواہشمند دو دوستوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک دوست ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سے شادی کے تنازعے پر آئس نشے کے عادی دوستوں میں جھگڑا ہونے کے نتیجے میں دو دوستوں نے مل کر تیسرے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سجاد اور ہارون نامی نوجوان ایک ہی خاتون سے شادی کے خواہشمند تھے۔ دونوں دوستوں کی نازیہ نامی خاتون کی موجودگی میں آپس میں تلخی ہوئی، جس پر ہارون کے قریبی دوست ذیشان نے مبینہ طور پر سجاد کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوہاب کے مطابق تمام دوست ہارون کے زیر تعمیر گھر میں آئس نشہ کر رہے تھے کہ نازیہ سے شادی کے معاملے پر ان میں لڑائی ہوگئی کیوں کہ سجاد اور ہارون دونوں ہی چاہ رہے تھے کہ وہ خاتون ان سے شادی کرلے تاہم اس جھگڑے کے دوران ان کے تیسرے دوست ذیشان نے، جو کہ ہارون کا قریبی دوست تھا نے سجاد کو گولی مار دی ۔

()

اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑائی کی وجہ بننے والی خاتون نازیہ کو گرفتار کر لیا ۔ جس کے بعد اس کی نشاندہی پر دونوں ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مقتول سجاد کے بھائی طارق نے بتایا کہ سجاد مصالحہ جات کی دکانوں پر سپلائی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نازیہ اور مقتول سجاد دونوں ہی طلاق یافتہ ہیں۔ دونوں میں کچھ عرصہ قبل دوستی ہوئی، جس کے بعد وہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، جبکہ ان کا ایک مشترکہ دوست ہارون بھی اس خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points