نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) بھارتی دارلحکومت نئی دلی کے شمال مشرقی علاقے نند نگری میں ایک حملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ذوالفقار قریشی ہلاک اور اورانکابیٹا زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز صبح سویرے ذوالفقار قریشی اور ان کا بیٹا گھر کے قریب چہل قدمی کررہے تھے جب حملہ آوروں نے ان کے سرپرگولی ماردی جبکہ ان کے بیٹے تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔
()
ڈپٹی کمشنر پولیس وید پرکاش سوریہ نے بتایا کہ دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ذوالفقار قریشی کو مردہ قرار دیاجبکہ ان کا بیٹا ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ وہ دونوں متعدد مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھے۔ڈپٹی کمشنر پولیس کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے صرف وہی افراد جومجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں خود کو بچانے کیلئے ہندو انتہا پسند بی جے پی میں شامل ہوجاتے ہیں۔وید پرکاش نے کہاکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points